گر پاس تو نہ ہو تو تیری جستجو کریں
گر پاس تو نہ ہو تو تیری جستجو کریں
ہم دیکھتے رہیں تجھے جس سمت رو کریں
سجدہ ہو ترے در پہ مرا اس گھڑی قبول
رو رو کے اپنے اشک سے جس دم وضو کریں
شرمندہ ہوں گناہ سے اپنے میں اس قدر
کیا چشم پر گنہ کو تیری دو بدو کریں
بندہ قصوروار ہے خالق مرا غفور
اب خوف دل میں بھلا ہم کبھو کریں
کار مجاز مجھ پہ ہوا اس قدر بلند
خرقہ کو چاک کر کے کیا ہا و ہو کریں
فانیؔ کو تو دکھائیو اپنا جمال پاک
جس دم بروز حشر ترے روبرو کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.