جب خودی احدیت نے دور کیا
جب خودی احدیت نے دور کیا
نور وحدت نے تب ظہور کیا
نار کو دیکھ گر پڑے موسیٰ
عزم جس دم کہ کوہ طور کیا
جب نظر آیا وہ مرے دل میں
دل ناچیز نے غرور کیا
آئینۂ دل کو صاف کر دیکھا
اس میں اصلاً نہیں قصور کیا
وہ جو آیا نظر نہیں دل میں
شیشۂ دل کو میں نے چور کیا
سر باطن سے کب ہو وہ آگاہ
جس نے جبہ پہن کے زور کیا
خواب غفلت سے جاگ اے فانیؔ
حق نے اب حکم نفخ صور کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.