اک آہ بے نوا ہے عابد کے آنسوؤں میں
اک آہ بے نوا ہے عابد کے آنسوؤں میں
ظالم تری قضا ہے عابد کے آنسوؤں میں
دین نبی کا گلشن ان آنسوؤں میں سینچا
اسلام کی بقا ہے عابد کے آنسوؤں میں
جو صبر چاہتا ہے پروردگار عالم
وہ صبر بولتا ہے عابد کے آنسوؤں میں
ہر اشک کہہ رہا ہے اک دکھ بھری کہانی
غرقاب کربلا ہے عابد کے آنسوؤں میں
دوران غم توکل اللہ پر ہی رکھو
یہ بھی سبق چھپا ہے عابد کے آنسوؤں میں
ہر صبح دے رہی ہے غم سے بھری صدائیں
ہر شام بے ردا ہے عابد کے آنسوؤں میں
دور یزیدیت کو طاہرؔ ذرا بتا دو
پیغام موت کا ہے عابد کے آنسوؤں میں
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 243)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.