قربانئ سرور کی حقیقت ہی الگ ہے
اے دوستو یہ راز مشیت ہی الگ ہے
کربل سے جو نکلا ہے بہتر کے لہو سے
اس چشمۂ رحمت کی فضیلت ہی الگ ہے
یوں تو کئی لوگوں نے دی کلمے کی شہادت
اصغر نے جو دی ہے وہ شہادت ہی الگ ہے
سر پر ہے قضا اور لبوں پر ہیں دعائیں
کربل میں بہتر کی جماعت ہی الگ ہے
سب جان بچاتے ہیں مگر حق پہ یہ دیں جاں
یہ آل پیمبر کی روایت ہی الگ ہے
قربان میں سو جان سے تجھ پر غم شبیر
انداز مرا تیری بدولت ہی الگ ہے
دنیا کے ہر اک غم سے تجھے دے گا رہائی
طاہرؔ غم شبیر کی عظمت ہی الگ ہے
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 240)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.