جب ہوئی چشمِ حقیقت کی ضیا حاصل ہمیں
جب ہوئی چشمِ حقیقت کی ضیا حاصل ہمیں
ایک ساں آئے نظر ناقابلِ و قابل ہمیں
کچھ نہ پایا ہم نے آخر ایک دانہ کے سوا
کشت زارِ عشق سے یہ ہی ہوا حاصل ہمیں
اس ظہور گاہ میں ہر شئے کو دیکھا غور سے
خاک کا پتلہ ہی بس آیا نظر کامل ہمیں
پڑ چکی ہے کان میں اِنّی انا کی جب ندا
ہے نہیں رکھنا روا پھر خود کو ہی شامل ہمیں
کس لئے کعبہ کو جائیں چھوڑ کر بیت الصّنم
عین حق ثابت ہوا آخر یہی باطل ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.