تیرے دربار میں آئے ہیں لے کر دل کا نذرانہ
تیرے دربار میں آئے ہیں لے کر دل کا نذرانہ
اٹھا نظریں پلا ساغر بنا دے ہم کو دیوانہ
میں کیسے اب سنبھالوں دل کروں کیوں کر نہ میں سجدے
تیری صورت میں آتی ہے نظر تصویر جانانہ
صلوٰۃ و صوم سجدے اور بیت اللہ کا یہ حج
مبارک ہو تجھے واعظ میرا دل ہے صنم خانہ
بٹھا کر دل میں اک بت کو میں پوجا اس کی کرتا ہوں
زمانے سے نرالا ہے مرا مشرب یہ رندانہ
میں جب تھا کچھ نہیں تھا کچھ سبھی کچھ ہوں نہیں ہو کر
نظر آتا مرا جلوہ ہر اک سو بے حجابانہ
تیرے قدموں پہ رکھ دی جب جبین شوق کاوشؔ نے
رضا پر تیری راضی ہے ترا سودائی دیوانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.