تیرے درد کی کہانی مرا راز زندگانی
تیرے درد کی کہانی مرا راز زندگانی
ترے حسن کا فسانہ ہے مرا غم نہانی
مرا راز ہے اگر تو تو میں ہوں تیری نشانی
نہ تری حیات فانی نہ مری حیات فانی
کروں دید کی طلب کیوں سنوں کیوں میں لن ترانی
ہے ابھی مری نظر میں وہ ادائے من رآنی
میں تجھے ازل میں کھو کر رہا عمر بھر تڑپتا
اسی جستجو میں آخر بجھی شمع زندگانی
مری تیرہ بختیوں کی نہ مٹی کبھی سیاہی
رہی عمر بھر فروزاں میری شمع زندگانی
وہی بے قراریاں ہیں وہی اضطراب اس کا
بجز اس کے کیا ہے حیرتؔ دل راز کی کہانی
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 130)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.