Sufinama

ترے کوچے کا رہنما چاہتا ہوں

آسی غازیپوری

ترے کوچے کا رہنما چاہتا ہوں

آسی غازیپوری

MORE BYآسی غازیپوری

    ترے کوچے کا رہنما چاہتا ہوں

    مگر غیر کا نقش پا چاہتا ہوں

    جہاں تک ہو تجھ سے جفا چاہتا ہوں

    کہ میں امتحان وفا چاہتا ہوں

    میں جلوہ ترا برملا چاہتا ہوں

    کہ پردے کی صورت اٹھا چاہتا ہوں

    خدا سے ترا چاہنا چاہتا ہوں

    میرا چاہنا دیکھ کیا چاہتا ہوں

    کہاں رنگ وحدت کہاں ذوق وصلت

    میں اپنے کو تجھ سے جدا چاہتا ہوں

    برابر رہی حد یار و محبت

    کسی کو میں بے انتہا چاہتا ہوں

    کہاں ہے تری برق جوش تجلی

    کہ میں ساز و برگ فنا چاہتا ہوں

    وہ جب کھو چکے اپنی ہستی سے مجھ کو

    تو کہتے ہیں اب میں ملا چاہتا ہوں

    تمہارے سوا کچھ جو اب سوجھتا ہو

    پر اس سے بھی میں کچھ سوا چاہتا ہوں

    محمد کی امت کو تقلید موسیٰ

    مگر میں بھی اب کچھ سنا چاہتا ہوں

    جنون محبت میں پند عدو کیا

    بھلا میں کسی کا برا چاہتا ہوں

    طبیعت کی مشکل پسندی تو دیکھو

    حسینوں سے ترک وفا چاہتا ہوں

    جو دل میں نے چاہا تو کیا خاک چاہا

    کہ دل بھی تو بے مدعا چاہتا ہوں

    یہ حسرت کی لذت یہ ذوق تمنا

    شب وصل ان سے حیا چاہتا ہوں

    سوا اس کے میں کیا کہوں تم سے آسیؔ

    کہ درویش ہو تم دعا چاہتا ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان آسیؔ (Pg. 42)
    • Author : آسیؔ غازیپوری
    • مطبع : سبحان اللہ عظیم گورکھپوری (1938)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے