Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حسن کے مرکز پہ پہنچے عشق کی منزل سے ہم

تولا بدایونی

حسن کے مرکز پہ پہنچے عشق کی منزل سے ہم

تولا بدایونی

MORE BYتولا بدایونی

    حسن کے مرکز پہ پہنچے عشق کی منزل سے ہم

    اب انا لیلیٰ کہیں گے پردۂ محمل سے ہم

    لذتِ سعیٔ طلب سے بڑھ گئی عمر طلب

    یعنی جب منزل پہ پہنچے بڑھ گئے منزل سے ہم

    دل ہلا کر تم نے ہر جنبش میں بھردی زندگی

    دل نہ ہلتا ہو تو مرجائیں سکونِ دل سے ہم

    ڈوب کر سامان کرنا ہے بہ سامان دگر

    اے بھنور نالے کریں گے اب لبِ ساحل سے ہم

    قیس بے خود پوچھتا ہے کون ہے دیوانہ گر

    جلوۂ محمل نشیں کہہ دے ذرا محمل سے ہم

    انتظام حسن محفل نے لئے ہوش وحواس

    آئے یوں محفل میں جیسے اٹھ گئے محفل سے ہم

    صد بدامن ہے تولاؔ جامٔہ انسانیت

    یعنی ہیں وابستہ نار وباد وآب وگل سے ہم

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 88)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے