عشق و جنوں میں قلب یہ نا شاد رہ گیا
عشق و جنوں میں قلب یہ نا شاد رہ گیا
جو بھولنا تھا مجھ کو وہی یاد رہ گیا
مٹتی نہیں ہے عشق و محبت کی داستاں
سب کی زباں پہ قصۂ فرہاد رہ گیا
پھانسی کا پھندا چوم کے آگے جو میں بڑھا
مقتل میں مجھ کو دیکھتا جلاد رہ گیا
منظر حسین سارے نگاہوں سے ہٹ گئے
آنکھوں میں صرف پیکر شمشاد رہ گیا
بربادی نصیب سے برباد تو ہوا
بار الم اٹھانے کو آباد رہ گیا
ان کے ستم کے آگے ہمیشہ یہی ہوا
سینہ ہمارا صورت فولاد رہ گیا
ظالم نے ایک بھی نہ سنی اس کے روبرو
کرتا ہوا میں منت و فریاد رہ گیا
تار قفس کو توڑ کے آزاد ہو گئی
چڑیے کا حال دیکھتا صیاد رہ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.