Sufinama

مہر و وفا کا جو ہے اک حسین پیکر

اربابِ عشق اس کو دیتے ہیں نامِ دلبر

اشکوں کا دیپ اکثر پلکوں پہ میں سجا کر

ظلمت سرائے دل کو کر دیتا ہوں منور

آمادۂ سفر ہوں منزل کی جستجو میں

ہیں راستے میں گرچہ لاکھوں، ہزاروں پتھر

عزمِ جواں کے تیشوں سے کردو ریزہ ریزہ

غم کا پہاڑ ہو یا پھر مشکلوں کا خیبر

خُلق و وفا، مروت کا جگ میں ہو اجالا

پیدا اگر ہوں ہم میں انسانیت کے جوہر

آئینِ مصطفیٰ سے گر منحرف نہ ہوتے

کھاتے نہ پھر مسلماں در در کی آج ٹھوکر

زم زم کا پھر سے چشمہ ابلے گا تازہ تازہ

بنجر زمین پہ دیکھو تم ایڑیاں رگڑ کر

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے