Sufinama

سانجھ سویرے نین بچھا کر راہ تکوں میں ساجن کی

طفیل ہشیارپوری

سانجھ سویرے نین بچھا کر راہ تکوں میں ساجن کی

طفیل ہشیارپوری

MORE BYطفیل ہشیارپوری

    سانجھ سویرے نین بچھا کر راہ تکوں میں ساجن کی

    رام ہی جانے کب چمکے گی قسمت میرے آنگن کی

    گھر گھر میری پریت کا چرچا گھر گھر میرے پریم کی بات

    پنکھ بناں ہی اڑ جاتی ہے بات دلوں کے بندھن کی

    اکھیاں جب سے نین بنی ہیں پوچھ نہ جی کا حال سکھی

    انگ انگ سے پھوٹ پھوٹ کر خوشبو نکلے چندن کی

    نین چرا کر جب سے سیاں دور کہیں پردیس گئے

    برہن کی اکھین سے برسے بن ساون رت ساون کی

    پردیسی کے سنگ گئی تھی بھول نہ جائے راہ کہیں

    لوٹ کے آنا بھول گئی ہے جوت ہمارے نینن کی

    سب سکھیوں نے پھاگ منایا گھر گھر پریم کا راس رچا

    میرے گھر میں گیت نہ آئے اور نہ کبھی پائل چھنکی

    ماتھے پر چندن کا ٹیکا بن کر من کا دیپ جلے

    آنکھوں میں رو رو کر کجرا کہے کہانی برہن کی

    پیتم کا من میرا من ہے اس کی آشا میری ہے

    پی کے نیناں میرے نیناں داسی ہوں میں سوتن کی

    حال پریشاں بال پریشاں کھوئی کھوئی رہتی ہوں

    ایسا جادو ڈار گئے ہیں سدھ بسرائی تن من کی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے