دور کہیں پردیس میں جب سے میرا ساجن رہتا ہے
دور کہیں پردیس میں جب سے میرا ساجن رہتا ہے
ساون رت کے بعد بھی میری آنکھ میں ساون رہتا ہے
اے گھنگھور گھٹاؤ برسو سوتن ہی کی دنیا میں
دور دیس میں میرا ساجن جس کے کارن رہتا ہے
سب کے بالم برکھا رت میں لوٹ کے گھر آ جاتے ہیں
جھولوں کی رت میں بھی میرا سونا آنگن رہتا ہے
میرا ساون اور لکھا ہے رونا میری قسمت میں
سانسوں کا آہوں سے دیکھیں کب تک بندھن رہتا ہے
تکتے تکتے باٹ پیا کی پتھر بن گئے نین مرے
آس کے دیپ جلائے پھر بھی دکھیارا من رہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.