Sufinama

میں کٹیا میں رہنے والا تم باسی ہو رنگ بھون کے

طفیل ہشیارپوری

میں کٹیا میں رہنے والا تم باسی ہو رنگ بھون کے

طفیل ہشیارپوری

MORE BYطفیل ہشیارپوری

    میں کٹیا میں رہنے والا تم باسی ہو رنگ بھون کے

    نینوں کی مضراب سے دیکھو تار نہ چھیڑو میرے من کے

    اس سنسار میں روپ کی کلیاں دھن کے ترازو میں تلتی ہیں

    دھن والوں میں بٹ جاتے ہیں سندر سپنے ہر نردھن کے

    اپنی راہ میں کتنی اونچی سونے کی دیوار کھڑی ہے

    میں ہوں بے پر تم ہو بے بس گیت نہ چھیڑو مدھر ملن کے

    میرے نینوں کا اجیارا بن نہ سکے گی مانگ تمہاری

    توڑ کے لے آؤں میں بے شک چاند ستارے نیل گگن کے

    سونے چاندی کے پھولوں سے پوجے گا جگ روپ تمہارا

    میرے جیون کی جھولی میں لے دے کے ہیں ہار انسوان کے

    میرے کارن ہوں نہ پریشاں اپنی زلفوں کو سمجھا لو

    مجھ سے سب کچھ کہہ دیتے ہیں جھونکے آکر مست پون کے

    پھول سمجھ کر شعلوں کو تم اپنے آنچل میں مت ڈالو

    گل کر دو سب آس کی شمعیں دیپ بجھا دو پریم گگن کے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے