تم پہ قرباں ایک ہو تو کہوں
دلچسپ معلومات
(ہفتہ واری ’’تازیانہ ‘‘عید نمبر لاہور۔ ۲۹ مارچ ۱۹۲۹ء)
تم پہ قرباں ایک ہو تو کہوں
جان پہچان ایک ہو تو کہوں
دل دیا جان دی خدا تو نے
تیرا احسان ایک ہو تو کہوں
سینکڑوں محو جبہ سائی ہیں
اس کا دربان ایک ہو تو کہوں
جھوٹے وعدے تو روز کرتا ہے
تیرا ایمان ایک ہو تو کہوں
لاکھوں آتے ہیں تیری محفل میں
تیرا مہمان ایک ہو تو کہوں
جس کو دیکھو وہ جان دیتا ہے
تجھ پہ قربان ایک ہو تو کہوں
ہے زمانے سے دوستی ان کی
جان پہچان ایک ہو تو کہوں
سینکڑوں چبھ گئے ہیں دل میں تیر
تیرا پیکان ایک ہو تو کہوں
پوچھتے ہیں وہ آرزو کوثرؔ
دل میں ارماں ایک ہو تو کہوں
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 182)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.