تمہیں کو سب اہل نظر دیکھتے ہیں
تمہیں کو سب اہل نظر دیکھتے ہیں
کھلی آنکھ سے بے خبر دیکھتے ہیں
یہ سب صورتیں جن سے روشن ہے عالم
تمہیں سب میں ہم جلوہ گر دیکھتے ہیں
کہیں تم کو دیکھا منزہ مبرا
کہیں تم کو عین بشر دیکھتے ہیں
عزیزؔ اب تو ہم آئینہ بن گئے ہیں
یہی شکل شام و سحر دیکھتے ہیں
- کتاب : عرفان عزیز انتخاب کلام اردو (Pg. 30)
- Author : عزیز صفی پوری
- مطبع : شعبۂ اردو علی گڈھ مسلم یونیورسٹی (1946)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.