تمہیں کو شوق نہیں کچھ مجھے ستانے کا
تمہیں کو شوق نہیں کچھ مجھے ستانے کا
ملا ہے دل تو یہی رنگ ہے زمانے کا
تمہارے حسن کا شہرا مرے فسانے سے
تمہارے حسن سے شہرا مرے فسانے کا
غرض کہ اب کسی عنواں نہیں مجھے راحت
سکوں ہے نام مرے دل کے بیٹھ جانے کا
ہمیں تو کوئی حسینوں میں با وفا نہ ملا
تمہارا ذکر نہیں ذکر ہے زمانے کا
مجھے بھی اب تو تردد ہے عذر وحشت میں
نگاہ مہر نے خوں کر دیا بہانے کا
وہ لاش میکشؔ ناکام نوجواں کی ملی
ستم ہے اف یہ نتیجہ ہے دل لگانے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.