تربت میں سلائے گی اک دن تیری روپوشی
تربت میں سلائے گی اک دن تیری روپوشی
اس پردے میں نکلے گا ارمان ہم آغوشی
اب کون بلاتا ہے اب کون پلاتا ہے
ساقی ہی کے دم سے تھی مے نوشوں کی مہ نوشی
ساقی تیری حسرت میں آنکھیں مری روتی ہیں
ماتم کی شہادت ہے پتلی کی سیہ پوشی
اک راز ہے اے مضطرؔ تربت کا اندھیرا بھی
آئی ہے پئے ماتم کعبے کی سیہ پوشی
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 77)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.