میں کیا کہوں تیری قربت کا کس کس کو یہاں پیغام ملا
میں کیا کہوں تیری قربت کا کس کس کو یہاں پیغام ملا
ہر ذرہ کلیم شوق بنا ہر شئے کو لطف کلام ملا
میخانۂ فطرت کے ساقی یہ ظرف ترا یہ فیاضی
جو تشنہ نہیں محفل میں تری اس کو بھی چھلکتا جام ملا
عرفاں کے دریچے ایسے کھلے ہر پردہ اٹھا ہر جہل مٹا
ہر سو نظر آئے جلوے ترے ہر سمت نیا پیغام ملا
ایسے بھی مقدر والے تھی دنیا میں ہزاروں لاکھوں جنہیں
تو دن کو ملا تو شب کو ملا تو صبح ملا تو شام ملا
کلیوں کی چٹک میں تیری صدا پھولوں کی مہک میں تیری ادا
ہر شاخ میں تیری لچک دیکھی ہر برگ پہ تیرا نام ملا
اے چارہ گر ہر رنج و الم تو واقعی جان حکمت ہے
آتے ہی زباں پر نام ترا تسکین ہوئی آرام ملا
جو بات سمجھ سے باہر تھی وہ بات سمجھ میں آ کے رہی
تو علم و یقیں کی دنیا میں تغلیط کن اوہام ملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.