عمر بھر پوجا ہے میں نے جس کو وہ در ہے یہی
عمر بھر پوجا ہے میں نے جس کو وہ در ہے یہی
بت کدہ میرا یہی اللہ کا گھر ہے یہی
جھک گیا دل روح نے سجدہ کیا بے اختیار
جلوہ گاہ دل نواز و روح پرور ہے یہی
کٹ گئیں ہوش و خرد کی بیڑیاں آ کر یہاں
مرکز جذب و جنوں اللہ اکبر ہے یہی
ذرے ذرے سے یہاں کے آ رہی ہے بوئے دوست
چھوڑ کر گھر ہم جہاں آئے ہیں وہ گھر ہے یہی
جگمگا اٹھے ہیں شرق و غرب جس کے نور سے
مہر عالم تاب ماہ نور گستر ہے یہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.