ان کے مزار دیکھنے والے بھی رو دیے
ان کے مزار دیکھنے والے بھی رو دیے
مارے ہوئے جو اس نگۂ جانستاں کے ہیں
سینے میں سوز دل میں ہے کاوش جگر میں درد
جتنے کرم یہ ہم پہ ہیں ایک مہرباں کے ہیں
سب پر طواف کوئے خرابات فرض ہے
جتنے مرید حضرت پیر مغاں کے ہیں
مشکل ہے میرے ٹوٹے ہوئے دل کا جوڑنا
سمجھو تو پہلے کون سے ٹکڑے کہاں کے ہیں
منہ پھیر کر چلے ہیں جگرؔ ان سے پوچھ لو
دل خاک میں ملا کے ارادے کہاں کے ہیں
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 219)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.