جپ رہا ہوں میں تری یاد کی مالا دل میں
جپ رہا ہوں میں تری یاد کی مالا دل میں
جلوہ فرما ہو تو اے برق تجلیٰ دل میں
میری آنکھوں سے اگر پردۂ غفلت اٹھ جائے
میں بھی دیکھوں ترے جوبن کا تماشا دل میں
توہی پیارا ہے میرا اور توہی جانی ہے مرا
آ بٹھا لوں میں تجھے اے مرے چھیلا دل میں
ذکر بھی کرتا ہوں گر میں تو ترا کرتا ہوں
جز ترے دھیان نہیں اور کسی کا دل میں
دور آنکھوں سے تصور نہیں ہوتا جس کا
کھب گیا ہے وہ نبی کا رخ زیبا دل میں
- کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 4)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.