ذرہ میں وہی وہی نظر میں
ہے فرق مگر نظر نظر میں
یہ جلوہ نمائیاں ہیں کس کی
چمکی ہیں جو کسوت بشر میں
غش کھا کے گرے کلیم جس سے
ہے جلوہ وہی شجر حجر میں
اللہ رے ذوق خود نمائی
اپنے کو دکھا دیا بشر میں
کعبے بھی گئے صنم کدے بھی
سودائے بتاں وہی ہے سر میں
الفت نے کیا خفیف اتنا
ہرگز نہ سمائے ہم نظر میں
منزل پہ کبھی پہنچ رہیں گے
بیٹھے ہیں ظہیرؔ رہگزر میں
- کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 6)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.