ہاتھا پائی ہوئی ضد بڑھ گئی جھگڑا نکلا
ہاتھا پائی ہوئی ضد بڑھ گئی جھگڑا نکلا
یہ ہوا وصل یہ ارمان مرے دل کا نکلا
دعا مقبول ہوئی حوصلہ دل کا نکلا
مرنے والے کا تمہارے وہ جنازہ نکلا
کس کی رسوائی کا ڈر تھا کہ جو منہ سے شب غم
آہ رکتی ہوئی تھمتا ہوا نالا نکلا
بے قراری کا اثر وصل میں بھی کم نہ ہوا
دل سے ارماں جو نکلا وہ تڑپتا نکلا
سی دیے ہونٹ دم نزع بت کافر نے
اک ذرا نام زباں سے نہ خدا کا نکلا
دل پہ صدمے بھی ہوئے عشق میں ایذا بھی رہی
میں یہ کیا ہے کہ جاتا ہے کلیجا نکلا
دل کی چوری کے بہانے جو ٹٹولی محرم
بولے بس ڈھونڈ لیا تیرا کلیجا نکلا
شوقؔ ہم کس کی قیامت میں شکایت کرتے
نام ہی منہ سے نہ اس پردہ نشیں کا نکلا
- کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 19)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.