Font by Mehr Nastaliq Web

رہ گئی آ ہ ہی اگر زلفوں کی منزل باقی

نا معلوم

رہ گئی آ ہ ہی اگر زلفوں کی منزل باقی

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    رہ گئی آ ہ ہی اگر زلفوں کی منزل باقی

    دو پہر رات ابھی اور ہے اے دل باقی

    جو جو کرنا ہو ستم تجھ کو وہ کر لے مجھ پر

    کوئی ارمان ترا رہ جائے نہ قاتل باقی

    وحشتِ عشق میں کی باد یہ گردی ایسی

    رہی گھس گھس کے نہ پاؤں میں سلاسل باقی

    ایسا نابود کیا ناموروں کو تو نے

    کہ نہ قبروں کی بھی اے چرخ رہی گل باقی

    بات رہ جائے نداؔ کو جو دکھا دو صورت

    حسن رہتا نہیں اے حور شمائل باقی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے