چکھا دے چاشنی شربت دیدار تھوڑی سی
چکھا دے چاشنی شربت دیدار تھوڑی سی
دم آخر تو کر لے خاطر بیمار تھوڑی سی
تغافل سر جھکانے میں کیا کب میں نے او قاتل
نکل کر رہ گئی کیوں میان سے تلوار تھوڑی سی
اجل تو ٹھہر جا دم بھر ذرا تو دیکھ لینے دے
ابھی باقی ہے دل میں حسرت دیدار تھوڑی سی
تمنا ہے یہی دل کی بنائیں قبر ہم اپنی
جو مل جائے زمین کوچۂ دلدار تھوڑی سی
تمہیں فرصت ملے گر غیر کی باتوں کے سننے سے
ہمارے عرض بھی سن لیجئے سرکار تھوڑی سی
- کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 21)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.