حسن انسان میں جب آیا تو ادا بھی آئی
حسن انسان میں جب آیا تو ادا بھی آئی
ناز و انداز جب آیا تو جفا بھی آئی
شمع محفل میں جب آئی تو ہوا بھی آئی
روح قالب میں جب آئی تو فنا بھی آئی
یوں تو ہر روز لڑاتے تھے سر بام آنکھیں
آج پہلو میں جو بیٹھے تو حیا بھی آئی
شیشۂ دل کو میرے آپ نے توڑا صاحب
یہ تو فرمائیے کانوں میں صدا بھی آئی
ہائے کس وقت ہوئیں دونوں مرادیں حاصل
یار بالیں پہ جب آیا تو قضا بھی آئی
- کتاب : Naghma-e-Sheeri'n (Pg. 4)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.