وہ ہیں آج بالائے بام اللہ اللہ
وہ ہیں آج بالائے بام اللہ اللہ
مئے عشق کا لے کے جام اللہ اللہ
مجھے کر دیا خود سے بے خود انہوں نے
نگاہوں سے دے کر پیام اللہ اللہ
یہ میرے لئے مژدۂ جاں فزا ہے
ملیں گے وہ اب صبح و شام اللہ اللہ
نہ ہو گا تمہیں تشنہ کامی کا شکوہ
وہ دے کر گئے یہ پیام اللہ اللہ
رہیں اپنے وعدے پہ ثابت قدم وہ
رہے ان کا لطف دوام اللہ اللہ
جو سنتے نہ تھے میری عرض تمنا
وہ لیتے ہیں اب میرا نام اللہ اللہ
مرے خانۂ دل میں ہیں جلوہ فرما
جو ہیں مثل ماہ تمام اللہ اللہ
تھا اب تک گرفتار زلفوں میں جن کی
وہ ہیں اب مرے زیر دام اللہ اللہ
کہاں میں کہاں ان کی برقیؔ نوازی
وہ کرتے ہیں مجھ کو سلام اللہ اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.