Sufinama

وہ نظریں کیا ملیں راحت کی دنیا ہو گئی اپنی

ذکی وارثی

وہ نظریں کیا ملیں راحت کی دنیا ہو گئی اپنی

ذکی وارثی

MORE BYذکی وارثی

    وہ نظریں کیا ملیں راحت کی دنیا ہو گئی اپنی

    مئے منصور اپنی ہے نوائے سرمدی اپنی

    منا کر ہی رہی اس سنگ دل کو خامشی اپنی

    زبان بے زبانی نے دکھا دی نغمگی اپنی

    نہ چھوڑی شوق کی وارفتگی نے کج روی اپنی

    جدھر منزل نہ تھی وہ راہ منزل بن گئی اپنی

    بھلا وہ اور ہم پر صرف کرتے برہمی اپنی

    نگاہ شوق کی گستاخیوں میں چھیڑ تھی اپنی

    حجاب‌ عشق میں ہم نے حقیقت دیکھ لی اپنی

    نہ اپنی موت اپنی ہے نہ اپنی زندگی اپنی

    نظر افزوزئی شمع تجلی اے زہے قسمت

    کہاں بزم جمال ان کی کہاں پروانگی اپنی

    خوشی سے وہ ہماری ہر خوشی پامال کر ڈالیں

    جہاں تک ہے خوشی ان کی وہاں تک ہے خوشی اپنی

    یہ غم یہ ہچکیاں یہ اشک پیہم چیز ہی کیا ہیں

    بہت ہی ٹھوکریں کھلوائے گی دیوانگی اپنی

    خدا رکھے تجھے اے مسکرا کر دیکھنے والے

    ترے کعبہ کو اے زاہد یہیں سے بندگی اپنی

    دل وحدت نما نے منظر کثرت بدل ڈالا

    اس آئینہ میں صورت ہے وہی ان کی وہی اپنی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 184)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے