Font by Mehr Nastaliq Web

سنبھالو تیغِ ادا کو ذرا سنو تو سہی

وحید الہ آبادی

سنبھالو تیغِ ادا کو ذرا سنو تو سہی

وحید الہ آبادی

MORE BYوحید الہ آبادی

    سنبھالو تیغِ ادا کو ذرا سنو تو سہی

    کسی کی آ نہ گئی ہو قضا سنو تو سہی

    نہ پائمال کرو مل کے ہاتھ میں مہندی

    کسی کا خون کرے گی حنا سنو تو سہی

    غضب ہے ہم کو کھلے بند دیکھنا محرم

    وہ اگلی کیا ہوئی شرم و حیا سنو تو سہی

    رقیب سائلِ بوسہ ہوا تو کچھ نہ کہا

    ہمیں سے ہو گئے الٹے خفا سنو تو سہی

    ابھی تمیز کہاں تم کو دلربائی میں

    کسی سے قصۂ ناز و ادا سنو تو سہی

    لڑائی ہو چکی بس دور بھی کرو قصہ

    ملو وحیدؔ سے بہر خدا سنو تو سہی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے