Sufinama

تو مجھے اپنا بنا کر سب سے بیگانہ بنا

شوق کانپوری

تو مجھے اپنا بنا کر سب سے بیگانہ بنا

شوق کانپوری

MORE BYشوق کانپوری

    تو مجھے اپنا بنا کر سب سے بیگانہ بنا

    میرے مالک میرے مالک مجھ کو دیوانہ بنا

    اس حقیقت کو کسی صورت سے افسانہ بنا

    دل نہ کعبہ بن سکے تیرا تو بت خانہ بنا

    تیرے صدقے چشم ساقی دیکھ اور پھر مجھ کو دیکھ

    آج اس پیمانے سے اک اور پیمانہ بنا

    پھر اسی انداز سے تو مسکرا کر دیکھ لے

    تیرے صدقے پھر اسی صورت سے دیوانہ بنا

    کیسا دل کیسی نگاہیں کیسا ارماں کیسا شوق

    ساری ہستی کو نثارِ حسنِ جانا نہ بنا

    ہر قدم پر تیرے ہوگی منزل مقصود عشق

    ہر قدم کو پہلے تو منزل سے بیگانہ بنا

    جس نے اپنے واسطے عالم کو دیوانہ کیا

    شوق اپنے واسطے تواس کو دیوانہ بنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے