نظر بے نور ہے دل بے زباں ہے
نظر بے نور ہے دل بے زباں ہے
اجالا ظلمت شب میں نہاں ہے
یہ کیسی آزمائش ہے خدایا
مرے دل کا یہ کیسا امتحاں ہے
نہ جانے کس گھڑی اٹھے وہ طوفاں
جو میرے چشم و دل کے درمیاں ہے
ڈرا اے گردش دوراں نہ مجھ کو
کہ میرا حوصلہ اب بھی جواں ہے
مسلسل بڑھ رہی ہے بے قراری
تو اے وجہ سکون دل کہاں ہے
مرے حالات کیا پوچھو ہو مجھ سے
مرے چہرے سے سب کچھ تو عیاں ہے
کروں توصیف اس کی کیسے دائمؔ
وہ اپنے آپ میں اک آسماں ہے
- کتاب : Nau-Ras (Pg. 79)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.