اک ہجوم نظر ادھر جائے
اک ہجوم نظر ادھر جائے
جس طرف بھی تری نظر جائے
ان کی چوکھٹ ہے اور میری جبیں
کاش قسمت مری سنور جائے
ہر طرف تو ہی تو ہے جلوہ گر
جس طرف بھی مری نظر جائے
میں رہوں اور خیال یار رہے
بس یوں ہی زندگی گزر جائے
کوئی ہمدم نہ ہے کوئی ساتھی
جائے دیوانہ تو کدھر جائے
اف وہ سادہ روش ترا پیکر
کیوں نہ دیوانہ تجھ پہ مر جائے
گھر میں بیٹھے رہو وجاہتؔ جی
اب کوئی کیا کسی کے گھر جائے
- کتاب : Nau-Ras (Pg. 46)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.