Font by Mehr Nastaliq Web

دلیل صبح روشن ہے سیہ شام الم ساقی

واصف عالم معظمی

دلیل صبح روشن ہے سیہ شام الم ساقی

واصف عالم معظمی

MORE BYواصف عالم معظمی

    دلیل صبح روشن ہے سیہ شام الم ساقی

    خدا کا بعد ہر مشکل کے ہوتا ہے کرم ساقی

    عیاں ہوتا نہیں ہے زیست کا سر نہاں اس پر

    کبھی جس کے نہ ہونٹوں نے چھوا ہو جام غم ساقی

    نہیں ممکن فریبی پر مجھے پھر اعتبار آئے

    نہیں بن سکتا ہے گر ٹوٹ جائے جام جم ساقی

    حریم دل میں ازموں کے رکھے بت توڑ ڈالو تم

    چراغ حق سے پھر روشن کرو دل کا حرم ساقی

    کہاں ہم چھوڑ کر جائیں ترے دامن کو اے ساقی

    کہ ہے رندوں کی خاطر مے کدہ باغ ارم ساقی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے