Sufinama

آرزوئے عاشق دل گیر آدھی رہ گئی

وشنو اکبرآبادی

آرزوئے عاشق دل گیر آدھی رہ گئی

وشنو اکبرآبادی

MORE BYوشنو اکبرآبادی

    آرزوئے عاشق دل گیر آدھی رہ گئی

    یعنی اس کے وصل کی تدبیر آدھی رہ گئی

    کھینچنے کو کھینچ دی بہزاد ومانی کے شبیہ

    شوخیوں سے آپ کی تصویر آدھی رہ گئی

    جوش وحشت پر ہمارے اس کو کتنا غم ہوا

    خود بخود گھل گھل کے اب زنجیر آدھی رہ گئی

    ہمت دل سے تجھے اب کام لینا چاہئے

    منزل مقصود اے رہ گیر آدھی رہ گئی

    جلوۂ دیدار نے بے خود کچھ ایسا کردیا

    کھینچے کھینچے آپ کی تصویر آدھی رہ گئی

    جبہہ سائی کا مجھے وشنوؔ نتیجہ یہ ملا

    گھس گیا ماتھا مرا تحریر آدھی رہ گئی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 328)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے