یارو یہ سب بات کی اک بات ہے اصل الاصول
یارو یہ سب بات کی اک بات ہے اصل الاصول
یاد میں اس کی رہو ایسے کہ سب کو جاؤ بھول
نفس و شیطاں کی اطاعت میں ضلالت ہے حصول
تابع امر خدا ہو پس ر و حکم رسول
جو خدا کے لوگ ہیں ان سے ملو خدمت کرو
اس سے بہتر کوئی نہیں بہر خدا راہ وصول
بار خاطر ہوکے صحبت میں کسی کے رہئے مت
بلکہ یوں رہیے کہ جیسے پانی پر اتر آئے پھول
دفع ایذا جس قدر ہو آپ سے کرتے رہو
دور کر دو گر پڑا ہو راہ میں خار ببول
اول و آخر ترابؔ اس کا ہمارا ساتھ ہے
جو ہمارا یار ہے جس کو کیا ہم نے قبول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.