یہی اب فیصلۂ جنگجو ہے
یہی اب فیصلۂ جنگجو ہے
تیرا خنجر ہے اور میرا گلو ہے
ہوئے ہیں گھر سے بے گھر اس جنوں میں
مکین لا مکاں کی جستجو ہے
عیاں ہر رنگ میں ہے تیرا جلوہ
بسی ہر گل میں جاناں تیری بو ہے
نماز اپنی ہے بس تیرا تصور
تمہارے واسطے رونا وضو ہے
شہ وارثؔ کا جلوہ دیکھ کر ہم
کہے اوگھٹؔ نہ کیوں کر تو ہی تو ہے
- کتاب : فیضان وارثی المعروف زمزمۂ قوالی (Pg. 24)
- Author : اوگھٹ شاہ وارثی
- مطبع : جید برقی پریس، دہلی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.