Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آپ گر میرے ہیں تو پھر کیا ہے

یحییٰ حسین پاشا

آپ گر میرے ہیں تو پھر کیا ہے

یحییٰ حسین پاشا

MORE BYیحییٰ حسین پاشا

    آپ گر میرے ہیں تو پھر کیا ہے

    کیا مجھے اب کسی کی پرواہ ہے

    عقل والے بھی دنگ رہتے ہیں

    ان کی ہر بات اک معمہ ہے

    ان کے قدموں پہ دم نکل جائے

    جن کی الفت میں دل تڑپتا ہے

    موت اب مجھ کو آ نہیں سکتی

    ان کی نظروں نے مجھ کو مارا ہے

    جسم میرا نہ جان ہے میری

    جو بھی میرا ہے سب تمہارا ہے

    اس کا ہو جا کہ بس وہی ہے تیرا

    دلِ نادان کون کس کا ہے

    شافع حشر شاہ ہر دوسرا

    جن کا محبوب میرا آقا ہے

    جس کا دل اس نے لے لیا حاذقؔ

    ساری دنیا پہ اس کا قبضا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 59)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے