Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آئینہ منہ دکھائے تجھے کیا مجال ہے

یحییٰ حسین پاشا

آئینہ منہ دکھائے تجھے کیا مجال ہے

یحییٰ حسین پاشا

MORE BYیحییٰ حسین پاشا

    آئینہ منہ دکھائے تجھے کیا مجال ہے

    اے یار تو حسینوں میں بھی بے مثال ہے

    اس بادشاہ حس سے جو اتصال ہے

    دنوں جہاں سے اپنا ہوا انفصال ہے

    ہر رز نفس سے مجھے جنگ و جدال ہے

    پہنچو مدد کو یا علی بچنا محال ہے

    تم پیر دستگیر ہو روشن ضمیر ہو

    سب جانتے ہو تو جو مرے دل کا حال ہے

    بھولے سے آ کبھی جو عیادت کے واسطے

    بیمار ہجر کا ترے بچنا محال ہے

    اک دن وہ تھا کہ رہتے تھے ہم اس کے ساتھ ساتھ

    اک دن یہ آئے ہیں کہ وہ خواب و خیال ہے

    حاذقؔ کا حال آپ نہیں جانتے تو خیر

    اللہ جانتا ہے جو اس دل کا حال ہے

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 73)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے