یہ کرشمہ ذرا نہیں ہوتا
دلچسپ معلومات
مومن خان مومن کی غزل پر تضمین
یہ کرشمہ ذرا نہیں ہوتا
رنج راحت فزا نہیں ہوتا
ہم کو حاصل وہ مدعا نہ ہوا
ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
آہ پہنچے جناب میں اس کی
تجھ سے یہ اے دعا نہیں ہوتا
تو نمایاں تبھی تو ہوتا ہے
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
عشق میں نوک جھوک لازم ہے
جنگ بن کچھ مزا نہیں ہوتا
گر کسی زلف کا اسیر ہے تو
دل کسی کام کا نہیں ہوتا
کیوں اثرؔ کی مراد بر آوے
صنم آخر خدا نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.