کہتے ہیں یہ صوفی کہ ہے فردوس حق اس کا
کہتے ہیں یہ صوفی کہ ہے فردوس حق اس کا
جس پر ہو شکر گنج کی دیوار کا سایہ
لیکن ہے پیمبر کا یہ ارشاد کہ جنت
ملتی ہے اسے جس پہ ہو تلوار کا سایہ
صوفی ہے وہی جس کو خدا سے ہو سروکار
صوفی وہ نہیں جس پہ ہو سرکار کا سایہ
اے گولڑہ کے پیر نہ ڈر دار و رسن سے
جب خود سر منصور پہ ہے دار کا سایہ
اللہ کا سایہ ہے زمیندار کے سر پر
پنجاب کے سر پر ہے زمیندار کا سایہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.