اسے بھی میری محبت پہ اعتبار نہیں
اسے بھی میری محبت پہ اعتبار نہیں
یہ سوچ سوچ کے دل کو مرے قرار نہیں
اسے بھی چھوڑ کے اڑ جا کہیں تو اے بلبل
ترے لئے تو یہ گلشن بھی سازگار نہیں
لہو لہو ہے جگر چاک چاک دل لیکن
قبائے صبر و شکیبائی تار تار نہیں
بہت دنوں سے تری یاد بھی نہیں آتی
بہت دنوں سے مجھے تیرا انتظار نہیں
اڑا نہ میرے دل نامراد کی تو ہنسی
مرے نصیب میں سر مستی بہار نہیں
اسے بھلاؤں تو کیسے ظفرؔ بھلاؤں میں
کہ اپنے آپ یہ مجھ کو آب اختیار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.