یہ کون برق روش تھا جو مسکرا کے گیا
یہ کون برق روش تھا جو مسکرا کے گیا
یہ کون حوصلۂ دل کو آزما کے گیا
یہ کس کی یاد کی لیتا ہوں چٹکیاں دل میں
یہ کون جانِ تمنا نظر لڑا کے گیا
یہ کس کے جذبۂ الفت میں کھو گیا ہوں میں
یہ کون بے خودِ ہستی مجھے بنا کے گیا
سرور و شوقِ جہاں میں ہے کس کی صہبا کا
یہ کون بادۂ مستی کے خم لنڈھا کے گیا
ہر ایک بے پیے مدہوش اور بیخود ہے
یہ کون محفلِ رنداں میں مست آکے گیا
حسین غنچوں سے یہ کون ہم کلام ہوا
چمن چمن کو مسرت کدہ بنا کے گیا
یہ کس کے حسن کی دنیا میں جلوہ باری ہے
یہ کون تاجؔ کے دل میں جھلک دکھا کے گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.