Sufinama

خبر کیا میرے مرنے کی نہیں پہنچی وہاں اب تک

ظہیر باندوی

خبر کیا میرے مرنے کی نہیں پہنچی وہاں اب تک

ظہیر باندوی

MORE BYظہیر باندوی

    خبر کیا میرے مرنے کی نہیں پہنچی وہاں اب تک

    کھلی ہیں انتظارِ دید میں آنکھیں یہاں اب تک

    خزاں آئی چمن چھوٹا زمانہ ہوگیا اس کو

    مگر ہر اک زباں پر ہے ہماری داستان اب تک

    ارے او بھولنے والے پتہ تجھ کو میں بتلا دوں

    ترے تیرِ نظر کا دل میں باقی ہے نشاں اب تک

    پہنچنا عشق کی منزل پہ کچھ آساں نہیں ہمدم

    غبارِ راہ میں گم ہے امیرِ کارواں اب تک

    کچھ ایسی آگ ظالم نے لگائی ہے مرے دل میں

    نفس کے آنے جانے میں نکلتا ہے دھواں اب تک

    سمجھنا، بولنا، لکھنا نہیں آساں ظہیرؔ اس کا

    بہت سیکھا نہ آئی پھر بھی یہ اردو زباں اب تک

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 220)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے