وہ دل نہیں وہ قلب نہیں وہ جگر نہیں
وہ دل نہیں وہ قلب نہیں وہ جگر نہیں
اس دل میں ذکرِ خالق اکبر اگر نہیں
تیرے سوا کسی پہ اٹھے وہ نظر نہیں
راہ وفا میں کام نہ آئے وہ سر نہیں
ایسا خیال آتا ہے رہ رہ کے بار بار
شاید شبِ فراق کی ہوتی سحر نہیں
سن کر ہمارے درد محبت کا واقعہ
انجان بن کے کہتے ہیں ہم کو خبر نہیں
وارفتگی عشق میں صحرا نورد ہوں
لیکن حبینِ شوق مری در بدر نہیں
بلبل ہے صحن باغ میں پروانہ بزم میں
ہم کس جگہ ہیں کچھ ہیں اپنی خبر نہیں
بعد ظہور حضرت خیر البشر ظہیرؔ
ایسا جہاں میں پھر ہوا پیدا بشر نہیں
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 217)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.