یہ مانتے ہیں حق کے ماننے والے
خدا کو جانتے ہیں خود کے جاننے والے
جاننا خود کو یوں آساں نہیں یہ کہتے ہیں
پہاڑ چیر کے چشمہ نکالنے والے
فنا کے پرتو ہیں ہستی کی بقا پاتے ہیں
خودی کو حق کی محبت میں ڈھالنے والے
بزم کی بزم کو مخمور بنا دیتے ہیں
ساغر عشق سے قطرے اچھالنے والے
لوگ ایسے تو ذکیؔ کم ہی ہوا کرتے ہیں
نفس کو بھوک کے صحرا میں پالنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.