ملاقات ان سے جو بالذات ہوگی
سعی اپنی رشک مہمات ہوگی
فنا ان میں ہم اپنی میں کو کریں گے
اگر اتفاقا ملاقات ہوگی
تباہ دل کے ہم سارے دکھڑے کہیں گے
دل ہی دل میں ان سے اگر بات ہوگی
گو معشوق عاشق کے دل میں رہیں گے
صحیح عاشقی کی یہ اوقات ہوگی
ذکیؔ تیرے دل کو وہ اپنا رکھیں گے
یہی عشق کی تیرے سوغات ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.