درد کو اپنے ہم چھپا لیں گے
درد کو اپنے ہم چھپا لیں گے
زخم کھا کر بھی مسکرائیں گے
زہر پلتا ہے جن کے سینوں میں
وہ مروت سے کام کیا لیں گے
جب دکھائیں گے آئینہ ان کو
شرم سے سر کو وہ جھکا لیں گے
دوستوں نے تو کی دغا ہم سے
دشمنوں کو بھی آزما لیں گے
نرم و نازک بچھونے ہیں جن کے
وہ غریبوں کی کیا دعا لیں گے
ہم تو تاریکیوں میں نفرت کی
پیار کی اک شمع جلا لیں گے
دیکھتا ہے جو پیار سے حسرتؔ
اپنے دل میں اوسے چھپا لیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.