تو دوست ہے تو خدا را نہ دے سزا مجھ کو
تو دوست ہے تو خدا را نہ دے سزا مجھ کو
کہ اور جینے کی ظالم دعا نہ دے مجھ کو
میں سو گیا تو ضرور آئیں گے وہ سپنوں میں
اشک یہ ڈر ہے کہ کوئی جگا نہ دے مجھ کو
یہ آس ہے کہ کسی موڑ پر ملے گا تو
بچھڑنے والے مسافر بھلا نہ دے مجھ کو
اٹھا چکا ہوں میں صدمے فراق کے برسوں
خدایا حشر میں کوئی سزا نہ دے مجھ کو
نہ چھیڑ داستاں حسرت تھمے ہیں اشک ابھی
فسانہ غم کا ترے پھر رلا نہ دے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.