روشن ہے دنیا ساری مولا ترے عزم سے
روشن ہے دنیا ساری مولا ترے عزم سے
رکھنا ہمیں بھی یا رب محفوظ ہر الم سے
تیری رضا کی خاطر تیری خوشی کی خاطر
باندھے تھے پیارے آقا پتھر کئی شکم سے
مفلس یتیم بے بس سب کو ترا سہارا
زندہ ہیں سب جہاں میں اک تیرے ہی کرم سے
عظمت تری تو ضبط تحریر میں کیا آئے
کیسے ادا ہو تیری حمد و ثنا قلم سے
بخشش و مغفرت کا کرنا معاملہ تو
ہر موڑ پر خطائیں ہوتی ہیں مولا ہم سے
شاہ و گدا سبھی کو حج ہو نصیب یا رب
بندوں کا تیرے رشتہ قائم رہے حرم سے
دے گا سہارا مجھ کو میرا خدا ہی حسرتؔ
ہوگی مری حفاظت باطل کے ہر ستم سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.